ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پی ایم پر بہار حکومت کے وزیر کامبینہ نازیباتبصرہ،اسمبلی کی کارروائی ٹھپ

پی ایم پر بہار حکومت کے وزیر کامبینہ نازیباتبصرہ،اسمبلی کی کارروائی ٹھپ

Wed, 01 Mar 2017 20:51:24    S.O. News Service

پٹنہ، یکم مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہارحکومت میں کانگریس کے پالے سے اب کانگریسی وزیر عبدالجلیل مستان کے وزیراعظم نریندر مودی پرقابل اعتراض تبصرہ کولے کر بہاراسمبلی میں اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے بدھ کو اسمبلی کی کارروائی جمعرات تک کے لئے ملتوی کر دی گئی اورایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہو سکا۔ پورنیہ کے پرانا حلقہ امورمیں 22 فروری کو عبدالجلیل مستان کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو عسکریت پسند، ڈکیت اور نکسلی کہنے اور ان کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کی وجہ سے وزیر کی برطرفی کے مطالبے پر اپوزیشن اڑا رہا۔ایوان کی کارروائی ابتدا ہوتے ہی حزب کے رہنما پریم کمار نے وزیر عبدالجلیل مستان کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو عسکریت پسند ڈکیت اور نکسلی کہا تھا اور ساتھ ہی ان کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرتے ہوئے حامیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی تصویر پر جوتے سے پٹائی کئے جانے کے مسئلہ بھی اٹھایاتھا۔ اس معاملے پرمکمل اپوزیشن اپنے اپنے مقام سے شور وغل کرنے لگا۔پریم کمار نے کہا کہ آئینی عہدے پر بیٹھے ایسے وزیر، جو بنگلہ دیش سے بہارمیں آکر بس گئے ہیں، آئینی عہدے پر بنے رہنے کا حق نہیں ہے۔ اس درمیان اپوزیشن ہنگامہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں تختیاں لیے ایوان کے بیچوں بیچ آ گیا۔
 


Share: